بسم اللہ الرحمن الرحیم
مختصر سیرۃ الماحی ﷺ بقلم الملاحی
زبان میری قاصر قلم
میرا عاجز
ثناءِ محمد بتاؤں میں کیسے
ہر قوم کی بقاء اس کے
ماضی سے جوڑی ہوئی ہے، جب تک کہ کوئی بھی قوم اپنے اسلاف و مقتداؤں کی حالاتِ
زندگی سے واقف کار نہیں ہوگی، اس کی ترقی و عروج محال و ناممکن ہے۔ اسی بناء پر
مسلمانوں کے لئے اگر کوئی قابلِ اتباع و اطاعت شخصیت ہے وہ صرف اور صرف محمد ماحئ
ضلالت و ظلمت ﷺ کی ذاتِ بابرکت ہے۔ آپ ﷺ کی سیرت کو جاننا ایمان والوں کے حق میں
قوت و ازدیادِ ایمانی اور غیر ایمان والوں کے لئے داعئ قبولِ حق کا ضامن ہے۔
اِسی مقصدِ اعلیٰ کے
تحت سیرتِ پاک ﷺ پر بڑی و چھوٹی کئی کتابیں منظرِ عام پر آچکی ہیں، اسی کی ایک کڑی
اس ناچیز کی چھوٹی سی سعی ہے جو انہیں حضرات کے علوم کا ترجمان اور خادم ہے۔
گرچہ یہ ہدیہ مرا ناقابلِ
منظور ہے
پر جو ہو مقبول کیا
رحمت سے تیری دور ہے
اس مختصر
سیرتِ پاک ﷺ کے لکھنے میں چند اہم اُمور کا لحاظ کیا گیا۔
1)الماحی ﷺ اور الملاحی میں قریبی مشابہت کی وجہ سے کتاب کا
نام "مختصر سیرۃ الماحی ﷺ بقلم
الملاحی" رکھا گیا۔ جو من تشبہ بقوم فھو منھم کے قبیل سے ہے۔
2)عوام الناس، مدرسۂ اسلامیہ کے مبتدی طلباء اور اسکولس و
کالجس نیز سمّر کیامپس کے طلباء کو نظر
میں رکھتے ہوئے مواد تیار کیا گیا۔ آئندہ شمارہ میں سوالات بھی درج کئے جائیں گے۔
(ان شاء اللہ)
3) ابتداء میں مأخذ کا حوالہ دیا گیا بعد میں طوالت و
تکرار سے بچنے کے لئے چھور دیا گیا۔ البتہ مصادر و مراجع کے نام سے اخیر کتاب میں
اُن کے اسماء درج کئے گئے ہیں۔
4) ائے اللہ! اس کتاب کی اشاعت میں جن حضرات نے بھی حصہ لیا
ہو ان سب کو قبول فرما اور ان کی جائز مرادوں کو پورا فرما۔
(مختصر سیرۃ الماحی ﷺ
بقلم الملاحی، عرض مؤلف از مفتی ابو عبد اللہ عمر بن ابو بکر الملاحی الشافعی)

Great work mufti sahab 👍. As you are writing this book keeping students in mind, this book will guide help many studens and people like me to the right path.
ReplyDeleteGreat work mufti sahab 👍. As you are writing this book keeping students in mind, this book will guide help many studens and people like me to the right path.
ReplyDelete